There’s something deeply touching about mother poetry in Urdu 2 lines — short, heartfelt verses that beautifully capture a mother’s love, sacrifice, and presence in our lives. These poetic lines may be brief, but they carry the weight of emotions that words often fail to express. Whether you’re looking to share feelings, pay tribute, or reflect on your bond with your mom, these two-line Urdu poems speak volumes in just a few words. Muharram poetry in Urdu text | Love Poetry in Urdu Text | Palestine poetry in Urdu
میرے رب نے ماں کو ایسا رتبہ دیا
محبت سے ماں کو دیکھنا بھی عبادت بنا دیا
عجب میں نے ماں کا پیار دیکھا
کھا بیٹا رہا تھا، پیٹ ماں کا بھر رہا تھا
ماں سب کی جگہ لے سکتی ہے
پر ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا
گھر سونا کر جاتی ہیں
‘مائیں’ کیوں مر جاتی ہیں
جو مانگو دے دیا کر اے زندگی
کبھی تو میری ماں جیسی بن کے دیکھ
خفا ہو کر بھی فکر مند رہنا
یہ ماؤں کی ادائیں ہوتی ہیں
ہر مشکل آسان ہوتی ہے
جب تک زندہ ماں ہوتی ہے
سناٹا چھا گیا بٹوارے کے قصے میں
پوچھا جب ماں نے میں ہوں کس کے حصے میں
ماں کی ایک عادت خدا سے بہت ملتی ہے
دونوں ہی معاف کر دیتے ہیں
وہ میری بدسلوکی میں بھی مجھے دعا دیتی ہے
آغوش میں لے کر سب غم بھلا دیتی ہے
چلتے پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے
میں نے جنت تو نہیں دیکھی ماں دیکھی ہے
دنیا کی سب سے زیادہ دولت اس کے پاس ہے
جس کی ماں زندہ ہے
مجھے تجھ سے بے حد محبت ہے ماں
تو جنت سے بھی خوبصورت ہے ماں
میری ماں کی دعاؤں سے پریشان ہے میرا دشمن
وہ جب بھی وار کرتا ہے تو خنجر ٹوٹ جاتا ہے
لبوں پہ اس کے بد دعا نہیں ہوتی
بس اک ماں ہے جو کبھی خفا نہیں ہوتی
اک تیرا ہی پیار سچا ہے ماں
لوگوں کی تو شرطیں ہی بہت ہیں
خدا کا عرش تھر تھرانے لگتا ہے
جب کوئی ماں کو ستانے لگتا ہے
خالق کے بعد جس نے مکمل کیا مجھے
اہل جہاں سنو وہ میری ‘ماں’ کی ذات ہے
یا رب میری ماں کو لازوال رکھنا
میں رہوں نہ رہوں میری ماں کا خیال رکھنا
ماں جن کے پاس ہوتی ہے
وہ لوگ کہاں غریب ہوتے ہیں
ماں جن کی زندہ ہوتی ہے
وہ لوگ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں
ماں جیسا کوئی سایہ نہیں،
جو ہر دکھ میں ہمارے ساتھ ہو۔
ماں کا دل سمندر سے بھی گہرا،
جس میں صرف محبت ہی محبت ہے۔
ماں صرف ایک رشتہ نہیں،
ایک مکمل کائنات ہے۔
ماں کی ممتا کو لفظوں میں
بیان نہیں کیا جا سکتا۔
2 Comments