Sad Urdu quotes about love beautifully capture the deep emotions that often come with heartbreak, unfulfilled feelings, and silent pain. These quotes not only express sorrow, but also connect with the heart in a language full of poetry and emotion. Whether you’re going through a tough time in love or simply admire the depth of Urdu expressions, these heart-touching lines speak volumes. From classic Shayari to modern words of pain, Sad Urdu quotes offer a soulful way to reflect on love’s emotional journey. painful alone quotes in urdu | Sad Poetry in Urdu text | Sad poetry in Urdu for life
مجھے اس کی آواز کا مرہم چاہیے
اسے کہو نا میرا نام پکارے
کتنوں کے ساتھ کھیلے ہو
افسوس پھر بھی اکیلے ہو
اب بہلتا نہیں میں لفظوں سے
اب نہ دینا کوئی مثال مجھے
میں نے کہا رنگوں سے عشق ہے مجھے
پھر زمانے نے ہر رنگ دکھایا مجھے
اتنا جلدی چھوڑ چلے
ابھی ہم اجڑے ہیں مرے تو نہیں
تم جو ہوتے تو زندگی ہم سے
تلخ لہجے میں بات کیوں کرتی
آپ بڑے لوگ ہیں وفائیں آپ پر ختم
ہم غریب لوگ اکثر بے وفا گنے جاتے ہیں
اتنا تو کوئی مریض سے بھی نہیں کرتا
جتنا پرہیز آپ ہم سے کرتے ہیں
سوکھے پتوں کی طرح بکھرے ہیں ہم
کسی نے سمیٹا بھی تو صرف جلانے کے لیے
جنہیں احساس ہی نہ ہو
ان سے گلے کیسے، شکوے کیسے
ذرا سا خوش کیا ہو جائیں
قسمت برا مان جاتی ہے
دو چہروں کا بوجھ نہ اٹھایا کیجئے
دل نہ ملے تو ہاتھ بھی نہ ملایا کیجئے
یعنی تم کو بھی ان میں شمار ہونا ہے
لوگ جتنے بھی دل سے اتر گئے میرے
کمال کا طعنہ دیا آج دل نے
اگر کوئی تیرا ہے تو کہاں ہے
ایک مدت کے بعدمسکرائے تو خیال آیا
کبھی ہم یوں بھی اچھے لگتے تھے
نہیں تھا اعتبار اس کو میری مخلصی پر
کھو دیا اس نے مجھے آزماتے آزماتے
وہ جن کو مل جاتی ہے من چاہی محبت
ان سے کہنا ہمارے لیے دُعا کرے
تم سے نفرت بھی اب نہیں کرنی
یہ بھی تعلق کی ایک علامت ہے
وہ کہیں آباد تو ہوا ہوگا
مجھ کو ویران کر دیا جس نے
انسان واحد ایسا مخلوق ہے
جس کا زہر لفظوں میں ہوتا ہے