Shayari in Urdu is a beautiful way to express deep feelings through simple yet powerful words. From love and sadness to hope and faith, Urdu Shayari touches the heart like no other form of poetry. It has been a part of our culture for centuries, making people feel understood and connected. Whether you’re looking for romantic Shayari, emotional lines, or classic poetry, Urdu Shayari offers something for everyone. Sad poetry in Urdu | Bewafa poetry | Sad quotes in Urdu

رونے سے اگر کچھ مل جاتا
تو وہ شخص مجھے کب کا مل چکا ہوتا

تجھے اجاڑ کر بھی ترس نہ آیا
لوگ میری داستان سن کر روتے ہیں

زخم کب کا تھا درد اٹھا ہے اب
اس کے جانے کا دکھ ہوا ہے اب

انتظار صرف وہی کر سکتا ہے جس نے؟
ایک ہی انسان میں اپنی پوری دنیا دیکھی ہو

اپنی عمر گنوا دی میں نے
اک تیرے انتظار میں

پانی سے بھری آنکھیں لے کر مجھے گھورتا رہا
وہ آئینے میں شخص پریشان بہت تھا

جو نیند رونے کے بعد آتی ہے
وہ نیند کی گولیوں سے بھی نہیں آتی

رونا تو ختم ہی نہیں ہوتا زندگی بھر
آنسو سارے بہا کے بھی دیکھے ہیں

لگتا ہے تعلق نہیں توڑا ابھی دل نے
یہ آنکھ تیرے نام سے بھر آتی ہے

ہم بھی دنیا میں امیر ہوتے
اگر ہمارے آنسوں کی کوئی قیمت ہوتی

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے

بس اگلے موڑ پر سکون ہوگا
چل زندگی تھوڑا اور چلیں

زندگی چھوٹی سی ہوتی ہے
مگر اس میں بھی لوگ جینے نہیں دیتے

کس کس کو کہوں دیکھنے سے اجتناب کیجئے
محترمہ آپ سے ہی گزارش ہے نقاب کیجئے

تمہیں روز جی بھر کے دیکھتے ہوں گے
تمہارے گھر کے آئینوں کی کیا بات ہے

میری سانسوں میں اضافہ ہوتا ہے
جب کبھی آپ کا دیدار ہوتا ہے

کیا بتاؤں میں تم کو میرا یار کیسا ہے
چاند سا نہیں ہے وہ چاند اس کے جیسا ہے

آپ کہاں دیکھتی ہونگی آئینہ
کمبخت آئینہ ہی دیکھتا ہوگا آپ کو

پھر گر گیا سونے کا بہاؤ بھی
ایک شام اس نے کان کا جھمکا اتارا تھا

بس اک بار دیکھا تھا ان کو
اب میرا حال دیکھنے لوگ آتے ہیں





