If you’re searching for Urdu poetry in 2 lines text, you’re in the right place. These short and sweet lines express deep feelings in just a few words. Great poets like Mirza Ghalib, Allama Iqbal, and Jaun Elia wrote powerful couplets that still touch hearts today. Whether it’s about love, life, or sorrow, two-line Urdu poetry is easy to read, full of meaning, and perfect to share with friends or on social media. Sad poetry in Urdu | Bewafa poetry in Urdu Mother poetry in Urdu 2 lines
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
ہاتھ چھڑا کر جانے والے
میں نے تجھ کو اپنا سمجھا تھا
دنیا میں سستا ترین کھلونا دل ہے
جس سے لوگ کھیل کر توڑ دیتے ہیں
درد جب روح میں ہو تو
دوائیں بے اثر ہو جاتی ہیں
بن تمہارے کبھی نہیں آئی
کیا مری نیند بھی تمہاری ہے
پہلے لگتا تھا صرف تُم ہی دُنیا ہو
اب سمجھ آیا تُم بھی دنیا ہو
جب سے تم چھوڑ گئے ہو بیگانے کی طرح
مجھے غموں نے بانٹ لیا ہے خزانےکی طرح
محبت ان دنوں کی بات ہے فراز
جب لوگ سچے اور مکان کچے تھے
یہ جو سر نیچے کیےبیٹھے ہیں
جان کتنوں کی لیے بیٹھے ہیں
اس طرح ہم اپنا غم چھپاتے ہیں
دل روتا ہے اور ہم مسکراتے ہیں
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئی
ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
تو محبت سے کوئی چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
آنکھیں تک نچوڈ کر پی گئے
تیرے غم کتنے پیاسے تھے
غموں سے دل پتھر سا ہو گیا ہے
اب غم نا ملے تو اچھا نہیں لگتا
گھر آپ ہی جگمگا اٹھے گا
دہلیز پہ اک قدم بہت ہے
اب فقط دیکھتے ہی رہتے ہیں
ورنہ ہم بھی تو بولتے تھےکبھی
یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہم
جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے
جیسے پھر کبھی ہونا ہی نہیں
درد جب بھی ہوا اس قدر ہوا
بہت دور چلے گئے
بہت قریب آکر کچھ لوگ
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
اداؤں کی بات کرتی ہو
دعاوں سے بهی نہیں ملیں گے اب ہم
تم تماشہ سمجھتے ہو،
خدارہ! زندگی ہے یہ میری۔
دل کی تکلیف کم نہیں کرتے
اب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
ہم اسے یاد بہت آئیں گے
جب اسے بھی کوئی ٹھکرائے گا
ساری دنیا کے غم ہمارے ہیں
اور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں
ڈرتے ہیں تیرے بغیر کیسے گزرے گی
عمر ہے آخرکوئی رات تو نہیں
حالات سے خوف کھا رہا ہوں
شیشے کے محل بنا رہا ہوں
درد کم نہیں ہوا ہے میرا،
بس سہنے کی عادت ہو گئی ہے!!
بناؤٹی رشتوں سے زیادہ،
سکون دیتی ہے تنہائی۔
One Comment