Friendship is a beautiful bond that deserves to be celebrated in words, and what better way than with Friends Shayari in Urdu? These heart-touching lines express emotions that are often hard to say out loud — from laughter to loyalty, from childhood memories to deep connections. Whether you’re looking to dedicate a verse to your best friend or just want to feel the warmth of friendship through poetry, Urdu Shayari captures every shade of this special relationship in a soulful way. Sad Poetry in Urdu text | Attitude poetry in Urdu | Tanhai poetry in urdu

کون کہتا ہے دوستی برباد کرتی ہے
نبھانے والے مل جائیں تو دنیا یاد کرتی ہے

نظر نہ لگے اس رشتے کو زمانے کی
ہماری بھی تمنا ہے موت تک دوستی نبھانے کی

ہر نئی چیز اچھی ہوتی ہے
لیکن دوست پرانے ہی اچھی ہوتے ہیں

کچھ دوست صرف دوست نہیں ہوتے
ہمارے اپنوں سے بھی بڑھ کر ہوتے ہیں

اپنی زندگی کے الگ اصول ہیں
یار کی خاطر کانٹے بھی قبول ہیں

میرے دوستی کا نصیب ہو تم
مجھے سب دوستوں میں عزیز ہو تم

زندگی ہے تو دوست ہیں
دوست ہیں تو زندگی ہے

اللہ کی بہترین نعمت
مخلص دوست ہیں

تو میری زندگی میں ایسا ہے
پھولوں میں ایک گلاب جیسا ہے

کوئی دوست ایسا بھی بنایا جائے
جس کے آنسوؤں کو پلکوں میں چھپایا جائے

اے دوست تو نے دوستی کا حق ادا کیا
اپنی خوشی لٹا کے میرا غم گھٹا دیا

خوش قسمت ہیں میرے دوست
کیونکہ ان کے پاس میں ہوں

تم دوست بن کر ایسے آئے زندگی میں
کہ ہم یہ بے وفا زمانہ ہی بھول گئے

زندگی آپ کی ہی نوازش ہے
ورنہ اے دوست ہم تو مر گئے ہوتے

جگہ ہی نہیں ہے دشمنوں کے لیے دل میں
اس دل میں اس قدر اضافہ ہے دوستوں کا

اے دوست اب کیا لکھوں تمہاری تعریف میں
بڑے خاص ہو تم میری زندگی میں

میرے دوستوں کی پہچان اتنی مشکل نہیں
وہ ہنسنا بھول جاتے ہیں مجھے روتا دیکھ کر

جو دل کو اچھا لگتا ہے اسی کو دوست کہتے ہیں
منافع دیکھ کر ہم رشتوں میں سیاست نہیں کرتے

دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو
وفا کرنے والے اکثر غریب ہوا کرتے ہیں

دنیا میں سب سے خوبصورت پودا دوستی کا ہوتا ہے
جو زمین پر نہیں بلکہ دلوں میں اگتا ہے

دشمنوں سے محبت ہونے لگی ہے ہمیں
جیسے جیسے دوستوں کو آزماتے جا رہے ہیں

خدا کرے یہ دوستی اتنی گری ہو
وقت تیرا آۓ اور موت میری ہو





